پریشانی اس کے چہرے سے عیاں تھی

User avatar
kandwal
nine stars
nine stars
Posts: 486
Joined: December 13th, 2020, 6:11 pm
Location: islamabad

پریشانی اس کے چہرے سے عیاں تھی

Post by kandwal »

گول روٹی

پریشانی اس کے چہرے سے عیاں تھی . شادی كے چند دن بعد ہی آج تیسری مرتبہ روٹیاں گول نہیں بنی تھیں۔ اسے یقین تھا كے آج اس کی خیر نہیں۔
کھانے كے دوران اس کی ساس نے اسے دیکھا ، اور پھر اس كے کانوں میں انکی شفقت بھری آواز آئی،
"بیٹی ، کوئی بات نہیں۔ گول روٹیاں، بہو كے اچھے کردار اور ماں باپ کی بہترین تربیت اور تہذیب سے بڑھ کر نہیں ۔
پِھر ، کھانے میں نخرے اور نا پسندیدگی ہمارے دین کا طریقہ نہیں . کوئی بات نہیں ، تمہارا اپنا گھر ہے ، سیکھ جاؤگی، آؤ كھانا کھائیں۔"

کوئی انسان اپنے جگر کا ٹکڑا کسی کو ایسے نہیں دیتا دوسروں کی بیٹیوں کو اپنی بیٹی سمجھیں کہ آپ کی اپنی بیٹی دوسرے گھر خوش رہے


Who is online

Users browsing this forum: No registered users and 1 guest