ایچ ای سی انڈر گریجویٹ پالیسی (NEW)

User avatar
kandwal
nine stars
nine stars
Posts: 191
Joined: December 13th, 2020, 6:11 pm
Location: islamabad

ایچ ای سی انڈر گریجویٹ پالیسی (NEW)

Post by kandwal »

ایچ ای سی انڈر گریجویٹ پالیسی (NEW)
پاکستان میں پانچ قسم کی مختلف انڈرگریجوٹ ڈگری ہوگی

(1)چار سالہ بی ایس پروگرام
یہ چار سالہ ڈگری سائنس یا ارٹس میں ہوگی اور بیچلر کی ڈگری کہلائی گی (BS) اور ڈگری پر متعلقہ فیلڈ مینشن ہوگا,
ie , BS in Physics,BS in Political Science,BS in English

(2)چار سالہ پروفیشنل ڈگری (Requiring licensure)
یہ چار سالہ ڈگری ہوگی اور ڈگری مکمل ہونے کے بعد متعلقہ کونسل لائسنس دے گی
ie ; Bachelor of engineering(BE)
Bachelor of dental surger(BDS)
Bachelor studies of Nursing(BSN)

(3)پانچ سالہ پروفیشنل ڈگری (Requiring licensure)
یہ پانچ سالہ ڈگری ہوگی اور متعلقہ کونسل لائسنس دے گی
اجکل یہ پانچ سالہ ڈگری آفر ہو رہی ہے
ie ; MBBS, DVM, LLB, PHARMACY, ARCHITECTURE ENG

(4)چار سالہ ڈگری ( discipline with council)
یہ بھی چار سالہ ڈگری ہوگی اور اجکل یہ ڈگری مختلف فیلڈ میں آفر ہورہی ہے
ie ; BUSINESS STUDIEC, COMPUTER SCIENCE, AGRICULTURE ,EDUCATION, TECHNOLOGY

(5)دو سالہ اے ڈی ڈگری (AD)
یہ دو سالہ ڈگری ہوگی جو کہ بی اے کو ریپلیس کر رہی ہے اور عموما افیلیٹڈ کالج میں پڑھا یا جاتا ہے

Compuslory courses(13)
(1) آپ کو ہر انڈر گریجویٹ ڈگری میں چاہے وہ سائنس کی ڈگری ہو یا آرٹس کی یا پھر کوئی پروفیشنل ڈگری ہو اس میں یہ تیرہ (13) کورسز(جوکہ نیچرل ، سوشل سائنسز ، آرٹس اور انسانیت اور فلسفہ سے متعلقہ ہوں گے) وہ ضرور پڑھنے. ہوں گے۔ اس کا کیا فائدہ ہو گا ؟
اگر ڈگری شروع کرنے کے ایک سال یا اس سے زیادہ وقت کے بعد ، آپ کو لگتا ہے کہ آپ اپنے میجر/سبجیکٹ کو تبدیل کرکے کوئی اورمیجر/سبجیکٹ رکھنا چاھتے ہیں تو آپ یونیورسٹی کے قواعد و ضوابط کے لحاظ سے میجر/سبجیکٹ کو تبدیل کرسکیں گے۔ جیسے پہلے آپ بی ایس کیمسٹری کر رہے تھے اور ڈیڑھ یا دو سال بعد آپ کو لگا کہ آپ بی ایس فزکس کرنا چاھتے ہیں تو آپ یہ باآسانی کر سکیں گے
(پروفیشنل ڈگری پروگرامز میں یہ اصول لاگو کرنے کے سلسلے میں HEC کی مختلف ایکریڈیشن کونسلوں کے ساتھ بات چیت جاری ہے-مثال کے طور پر آپ میکینکل انجینئرنگ کر رہے ہیں اور دو سال بعد آپ کیمیکل انجینئرنگ میں آجائیں)
ان تیرہ کورسز میں آرٹس اور ہیومینٹیز ، سوشل سائنسز ، نیچرل سائنسز کے شعبوں کے کورسز ہیں۔ تو آپ کو مختلف مختلف شعبوں کا ذائقہ اور سمجھ بوجھ ملے گی۔ نیز ان میں انگریزی تحریر کو بہتر بنانے اور Quantitative Reasoning کے کورسز بھی شامل ہیں ، جو آپ کے analytical skills میں اضافہ کریں گے

(2) یونیورسٹیوں سے کہا جائے گا کہ وہ Aptitude ٹیسٹ کی بنیاد پر، اکٹھی یا مشترکہ میرٹ لسٹ بنائیں۔ جیسا کہ طلباء کو ہر جگہ تقریباً ایک جیسے عمومی کورسز پڑھائے جائیں گے اور چوتھے سمسٹر کے اختتام پر، یونیورسٹیاں میرٹ ٹیسٹ لے کر سٹوڈنٹ کو اسکا پسندیدہ میجر/سبجیکٹ دےسکتی ہیں
INTERNSHIP
(3) آپ کسی بھی انڈرگریجویٹ ڈگری پروگرام میں ہوں چاہے وہ سائنس ہو یا آرٹس یا Humanities وغیرہ ہوتو آپ کو ڈگری کے دوران کم از کم نو (09) ہفتوں کی انٹرنشپ کرنی ہوگی۔

Practice learning module

(4) آپ کسی بھی انڈرگریجویٹ ڈگری پروگرام میں ہوں چاہے وہ سائنس ہو یا آرٹس یا انجینئرنگ یا Humanities وغیرہ ہو توآپ کو ڈگری کے دوران کم از کم چار (04) سمسٹرز میں ہر ہفتے میں کم سے کم چار گھنٹے Practical Learning Module کو پورا کرنا ہو گا۔ Practical Learning Module ان میں سے کچھ بھی ہو سکتا ہے
انٹرپرینیورشپ کلب
یوتھ کلب جیسے ڈیبیٹنگ کلب، اخبارات کا کلب یا طلباء کی تنظیمیں وغیرہ
کھیلوں کے کلب، ہوسکتے ہیں

Switching of BS into AD or AD into BS degree

اگر اپنے چار \ پانچ سالہ انڈرگریجویٹ پروگرام میں داخلہ لیا ہو اور پورے چار\پانچ سال کی ڈگری نہیں کرنا چاہتے اور آپ کے چار سمسٹرز ہو گئے ہیں ۔تو آپ یونیورسٹی سے دو سال کی مدت والی ایسوسی ایٹ ڈگری (AD) حاصل کرکے انڈرگریجویٹ پروگرام چھوڑ سکتے ہیں۔
صرف یہی نہی اپ دوبارہ بھی بعد میں ، آپ کبھی بھی اپنی ایسوسی ایٹ ڈگری (AD) کو استعمال کرکے یونیورسٹی کے قواعد و ضوابط کو پورا کرتے ہوۓ انڈرگریجویٹ پروگرام میں دوبارہ شامل ہوسکتے ہیں وہ بھی پانچویں سمسٹر سے-
نیز ایسوسی ایٹ ڈگری (AD) کے طلباء بھی یونیورسٹی کے قواعد و ضوابط کو پورا کرتے ہوۓ انڈرگریجویٹ پروگرام میں داخلہ لے سکتے ہیں وہ بھی پانچویں سمسٹر سے

Major/Minor
(5) آپ اپنی ڈگری ایک Major یا ڈبل Majors یا ایک Major اور ایک Minor یا ایک Major اور دو Minors وغیرہ میں کر سکتے ہیں -
جیسے آپ.BS physics. y میں Major اور Anthropology میں Minor (ایک Major ، ایک Minor)
یا BS Chemistry اور Physics (دو Majors)
یا BS Chemistry میں Major اور Journalism اور English میں Minors(ایک Major ، دو Minors)

(6) یونیورسٹی آپ کو ایک Advisor دے گی جس کے مشورے سے آپ کوئی بھی فیصلہ لیں گے-
ایچ ای سی اس عمل کو اور وضح کر رہا ہے اور جلد ہی اس نئی پالیسیوں پر یونیورسٹیوں کی تربیت کا آغاز کرے گا


Who is online

Users browsing this forum: No registered users and 0 guests