kpk news

Khyber Pakhtunkhwa Public Service Commission
User avatar
kandwal
nine stars
nine stars
Posts: 486
Joined: December 13th, 2020, 6:11 pm
Location: islamabad

kpk news

Post by kandwal »

یہ اطلاع صوبہ خیبر پختونخوا کے ان شہریوں کے لئے ہے جن کو اپنا شناختی کارڈ نمبر 9780 پر بھیجنے کے جواب میں نااہلیت کا پیغام موصول ہوتا ہے۔

وہ تمام شہری جن کا نام NADRA کے ریکارڈ سے صحت کارڈ منتقل نہیں ہوسکا ان کی معلومات کے لئے اس کی وجوہات درج کی جا رہی ہیں۔

1۔ NADRA ریکارڈ میں شوہر کا اندراج بطور خاندان سربراہ نہیں ہوا۔
2۔ بیوی کا ریکارڈ ولد کے ساتھ درج ہے اور ابھی تک شوہر کے ساتھ اس کا ریکارڈ درج نہیں کروایا گیا۔
3۔ شوہر کا انتقال ہوچکا ہے لیکن بیوہ کا ریکارڈ بطور خاندان سربراہ نہیں کروایا گیا۔
4۔ شادی شدہ بیٹے والد کے خاندان میں بطور غیر شادی شدہ افراد درج ہیں اور علحیدہ سے بطور خاندان سربراہ ان کا ریکارڈ درج نہیں کروایا گیا۔
5۔ بچوں کے فارم ب نہیں بنوائے گئے۔
6۔ خاندان کے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کا شناختی کارڈ نہیں بنوایا گیا۔
7۔ شناختی کارڈ پرمستقل پتہ خیبرپختوخوا کا نہیں ہے۔
صحت کارڈ پلس کے فواید سے مستفید ہونے کے لیے NADRA میں اپنے خاندان کا ریکارڈ 30 جون سے پہلے پہلے درست یا مندرج کروا لیں کیونکہ جولائی میں تجدید شدہ ریکارڈ صحت کارڈپلس میں شامل کر لئے جائیں گے۔
جو شہری NADRA میں اپنے ریکارڈ کی 30 جون تک شمولیت یا درستگی نہیں کروائیں گے ان کو جنوری 2022 تک تجدید شدہ ریکارڈ کی شمولیت کا انتظار کرنا پڑے گا۔ لہزا کل نہیں بلکہ آج ہی NADRA کی قریبی دفتر میں ریکارڈ کی شمولیت یا درستگی کروانا نہ بھولیں۔


Who is online

Users browsing this forum: No registered users and 1 guest