حق شفع کے بارے مکمل معلومات

User avatar
kandwal
nine stars
nine stars
Posts: 486
Joined: December 13th, 2020, 6:11 pm
Location: islamabad

حق شفع کے بارے مکمل معلومات

Post by kandwal »

aحق شفع کے بارے مکمل معلوماتa

حق شفع اسلام میں دیا گیا ہمسایوں اور رشتہ داروں کے لیے ایک حق ہے جسکے تحت کوئی بھی شخص اگر زمین بیچے گا تو اسکی خریداری کا حق صرف پہلے سے رہنے والے ہمسایوں اور رشتہ داروں کو ہوگا
اس حق کی منتق یہ ہے کہ رشتہ داروں کے پردہ کا خیال رکھا جاے اور پردہ نشین لوگوں کے لیے مسائل پیدا نہ ہوں
اگر کوئی شخص زمین بیچ رہا ہے اور ہمسایوں یا رشتہ داروں کو بیچنے سے انکار کردے تو ہمساے حق شفع کا مقدمہ کرسکتے ہیں
عدالت فروختگی کے عمل کو معطل کرکے زمین مالک اور خریدار کو عدالت میں طلب کرنے کے احکامات جاری کرسکتی ہے
تاہم حق شفع کا اطلاق کمرشل زمین پرلاگو نہیں ہوتا کیونکہ یہ حق اسلام صرف رشتہ داروں کے پردہ کی حفاظت اور محفوظ پرائیوسی کے لیے دیتا ہے
مزید اعلی عدلیہ نے اپنے فیصلہ پی ایل ڈی ڈی 2017 لاہور کے صفحہ نمبر 359 پر بھی قرار دیا ہے کہ یہ کمرشل جائیداد پر لاگو نہیں ہوتا
آرٹیکل نمبر 10 Limitation Actکے مطابق اگر کسی نے کسی غیر کو زمین بیچ دی ہو اور کسی کو پتہ نہ چلنے دیا ہو تو قبضہ دینے کے ایک سال کے اندر اندر رشتہ دار اور ہمساے فروختگی کو چیلنج کرسکتے ہیں
سپریم کورٹ نے اپنے فیصلہ 2000 ایس سی ایم آر کے صفحہ نمبر 780 پر قرار دیا ہے کہ دعوی براے شفع کو دائر کرنے کی معیاد 1 سال ہے
ایک فیصلہ 1992 SCMR 2300پر سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ دعویَ یعنی مقدمہ کرنے کی معیاد 1 سال ہے اور یہ معیاد فروختگی سے نہیں بلکہ قبضہ یا عملدرآمدی سے شروع ہوگی.


Who is online

Users browsing this forum: No registered users and 0 guests