*خون جما دینے والی ٹھنڈ ہے*
برف باری ہے
قحط جیسی صورتحال ہے
اور امریکہ افغانوں کی روٹی اور گرم کپڑوں تک کے ان کے اپنے پیسے روک کر ان سے انتقام لے رہا ہے۔
چار میں سے سوا دو کروڑ انسان شدید بھوک کا شکار ہیں اور ایک کروڑ قحط کیطرف بڑھ رہے ہیں ستر فیصد بیروزگاری ہے افغان پولیس اور فوج کو تین ماہ سے تنخواہ نہیں ملیں جس سے بے چینی پھیل رہی ہے امریکہ چاہتا ہے طالبان ناکام ہو جائیں وہ وار لارڈز کو سامنے لا رہا ہے یہ بری معاشی صورتحال کیوں ہے؟
انسانی حقوق کے علمبردار ایسا کس طرح کرتے ہیں ؟
وہ اس طرح کہ امریکہ نے افغانستان کے 10 ارب ڈالر منجمد کر لئے ہیں امریکی پریشر
پر پاکستان انہیں تسلیم نہیں کر رہا پاکستان کی وجہ سے چین اور دیگر ایشیائی ممالک بھی اس معاملے میں ابھی خاموش ہیں
آخر اس سردی میں افغانوں کا کیا ہو گا ؟ بی بی سی اور پاکستانی میڈیا وہاں بچیوں کے اسکول نہ جا پانے پر تو ٹیبل اسٹوریز کر رہا مگر بچیوں کے بھوک سے مرنے کے ذمہ دار امریکہ و برطانیہ کا ذکر ہی نہیں ہے
کیا امت بھی اپنے بھائیوں کو تنہا چھوڑ دے گی؟ رات جو کمبل لے کر سوئے تھے اس سے ذرا کمتر کمبل ہی کے پیسے بھجوا دیں ۔
جو تین وقت کا کھانا کھاتے ہیں مہینہ بھر کے لئے دو وقت کا کھالیں ایک وقت کا افغان بھائیوں کو بھجوا دیں
وہ جو آپ کے بچے کے گرم موزے یا شوز ہیں ویسا ایک وہاں برف میں پھنسے کسی بچے کو تحفہ دلوا دیں۔
وہ دیکھیں اللہ بہت محبت سے آپ کو دیکھ رہا ہے ۔
آپ آج جس امت کے لئے آقا صلی اللہ علیہ وسلم روتے تھے اس کی فکر کر لیں کل آقا صلی اللہ علیہ وسلم آپ کو قدم بوسی کا شرف عطا فرمائیں گے ۔۔۔۔
#خود کلامی ۔۔۔۔۔زبیر منصوری
(اس پیغام کو ہر ممکن ذریعہ سے آگے پھیلائیں اللہ آپ کے گھر گرم رکھے اور گھر والوں کو آسودہ)
*خون جما دینے والی ٹھنڈ ہے*
- kandwal
- nine stars
- Posts: 486
- Joined: December 13th, 2020, 6:11 pm
- Location: islamabad
-
- nine stars
- Posts: 2263
- Joined: December 23rd, 2022, 9:53 pm
-
- nine stars
- Posts: 2263
- Joined: December 23rd, 2022, 9:53 pm
-
- nine stars
- Posts: 2263
- Joined: December 23rd, 2022, 9:53 pm
Who is online
Users browsing this forum: No registered users and 3 guests