پاکستان اس وقت انٹرنیشنل سازش کا شکار ہو چکا ھے.

User avatar
kandwal
nine stars
nine stars
Posts: 486
Joined: December 13th, 2020, 6:11 pm
Location: islamabad

پاکستان اس وقت انٹرنیشنل سازش کا شکار ہو چکا ھے.

Post by kandwal »

پاکستان اس وقت انٹرنیشنل سازش کا شکار ہو چکا ھے.
عمران خان کو ہٹانے کی عالمی سازش کا مقصد صرف نئے بلاک کی تشکیل روکنا ھے. پاکستان کو امریکی تسلط میں رکھنا ھے کیونکہ پاکستان وہ خطہ ھے جو آدھی دنیا کی قسمت بدل سکتا ھے. نئے بلاک کی تشکیل اور نئی کرنسی سے ڈالر بے وقعت ہو جائے گا اور ہم نے قرضہ ڈالر میں واپس کرنا ھے. بے وقعت ڈالر سے قرضے کی واپسی امریکہ اور آئی ایف ایم کے گلے کا پھندا بن چکا ھے اس لئے کسی بھی قیمت پہ عمران خان کا ہٹایا جانا بہت ضروری ھے.
خطرناک ترین سازش تیار کی گئی اور سازش کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے اربوں ڈالر پھینک دیئے گئے. پاکستان تو بکنے والوں کی منڈی ھے. یہاں کلرک سے اقتدار کی غلام گردشوں کی مالک تک بکنے کو تیار بیٹھے تھے. لندن میں پلان ہوا اور ٹاسک مولانا کو ملا جو ہمیشہ امریکہ اور اسرائیل کے ٹکڑوں پہ پلتا ھے.
اسٹیبلشمنٹ خاموش ھے. ایسا بلکل نہیں ھے کہ وہ گورنمنٹ کے ساتھ نہیں. وہ مکمل طور پہ ریاست پاکستان کے ساتھ کھڑی ھے وہ خاموش اس لئے ہیں کہ سیاسی مفاد پرست بھیڑیے تو ایکسپوز ہو گئے لیکن وہ یہ بھی جاننا چاھتے ہیں کہ اسٹیبلشمنٹ میں سے کون کون اس سازش میں شریک ھے ؟
ایکسپوز ہوتے ہی صفایا کر دیا جائے گا.
نواز شریف, مریم نواز, شہباز شریف, زرداری, فضل الرحمن, چھوٹے موٹے گروپ سبھی ایکسپوز ہو چکے ہیں لیکن ابھی کچھ لوگ ایکسپوز ہونا باقی ہیں اور اسٹیبلشمنٹ کو انہی کے ایکسپوز ہونے کا انتظار ھے. تبھی دھماکہ ہو گا. شاید اسٹیبلشمنٹ کے کچھ سینئر لوگ راتوں رات گرفتار بھی کر لیئے جائیں.
اسٹیبلشمنٹ کو ایسے ہی شخص کی تلاش تھی جو مل گیا. روس چائنہ بلاک پہ اسٹیبلشمنٹ اور ریاست کی تین سالہ محنت ھے تو یہ کیسے ممکن ھے کہ تین سالہ محنت پہ بکاؤ عناصر کے دباؤ پہ پل بھر میں پانی پھیر دیا جائے. یہ ملک کی بقا کا مسئلہ ھے. ملکی معیشت کی بقا کا مسئلہ ھے. قوم کے معاشی مستقبل کی بقا کا مسئلہ ھے. ایسے حالات میں پرائم منسٹر کو ہٹانا کوئی بچوں کا کھیل نہیں.
عمران خان کہیں نہیں جا رھے اور نہ ہی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہو رھی ھے اگر ایسا ممکن ہوتا تو کب کی ریکوزیشن جمع کرائی جا چکی ہوتی ایسا ہونا ممکن نظر نہیں آتا. بظاہر اپوزیشن بہت طاقتور نظر آ رھی ھے لیکن یہ بات بھی ذہن میں رھے کہ فوج کا کام ملکی سرحدوں کی حفاظت کرنا نہیں بلکہ ملکی اندرونی حالات کی حفاظت کرنا بھی ھے. آج کی عمران باجوہ میٹنگ میں یہی طے ہوا ھے کہ آپریشن ردالفساد پہ عمل در آمد کا وقت آن پہنچا ھے. آپریشن ردالفساد کا منشور ہی یہی ھے کہ ملک کے اندرونی دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے.
تحریک کامیاب نہیں ہو گی قوم تماشہ مت دیکھے آنکھیں کھلی رکھے اور دیکھے کہ اس ملک کے ساتھ کیا کھلواڑ کیا جا رہا ھے. چند مدرسے چلانے والا ایک ملاں جو پہ در پہ شکست کا شکار ھے وہ اچانک اتنا طاقتور کیسے ہو گیا کہ ایک نیوکلیئر پاور رکھنے والی ریاست کے پرائم منسٹر کو چند دنوں میں ہی گھر بھیج دے اور دنیا و بائیڈن کو اعلانیہ میسیج دے کہ ہماری مدد کرو... بلکہ یہاں تک بھی کہ دے کہ دنیا عمران خان کے ساتھ معاہدے نہ کرے کیونکہ یہ اس ملک کا پرائم منسٹر نہیں ھے. مولانا کا یہ پیغام دنیا کیلئے نہیں تھا بلکہ روس اور چائنہ کیلیئے تھا کہ کوئی معاہدہ نہ کیا جائے . ملک کے ساتھ اس سے بڑی غداری اور کیا ہو سکتی ھے ؟
بس مفادات کی ریس لگی ھے
مصدقہ اطلاع ھے کہ فلور کراسنگ کے آئین کی پامالی کرنے والے کو چند ہی ہفتوں میں پارلیمنٹ سے نکال باہر کیا جائے گا. موجودہ تماشے پہ اسٹیبلشمنٹ سمیت تمام ادارے شدید غصے میں ہیں کہ جب پاکستان خوفناک اندرونی و انٹرنیشنل سازشوں کا شکار ھے اور چند ملک دشمن عناصر ملک میں عجب تماشہ لگائے بیٹھے ہیں. اس بار کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی. کھلا پیغام ھے
ملکی و غیر ملکی تمام تر سازشوں کے باوجود عمران خان کہیں نہیں جا رھا. حکومت اپنی مدت پوری کرے گی بلکہ عمران خان کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے یہ کہا جا سکتا ھے کہ 2023 کا الیکشن عمران خان بھاری اکثریت سے جیتے گا.
جہاں تک میں سمجھا ہوں. .ترین علیم ہریشر گروپ موجودہ حالات کی سنگینی سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پی ٹی آئی میں واپسی چاہتا ھے کیونکہ عمران خان ان کے کرتوتوں کی وجہ سے انہیں مکمل طور پہ اگنور کر چکا ھے اور یہ پی ٹی آئی میں واپسی اور اپنے مقام کی بحالی چاھتے ہیں. اس کے علاوہ یہ عمران خان یا بزدار حکومت کا کچھ بھی نہیں بگاڑ سکتے پھر بھی اگر حالات سنگین ہوتے ہیں تو عمران خان کے پاس دو آپشن موجود ہیں. چوہدری نثار علی خان عرصہ دراز سے خاموش ہیں. کسی بھی ناگہانی میں اچانک سامنے آئیں گے اور ساری گیم کا پانسہ پلٹ کے چیف منسٹر بن جائیں گے. اگر اس میں بھی ناکامی ہوتی ھے تو یہ بات کنفرم ھے کہ پنجاب اسمبلی توڑ کے گورنر راج لگا دیا جائے گا.
موجودہ حکومت کو کوئی خطرہ نہیں کیونکہ اب حکومت نہیں ریاست بچانے کی ضرورت ھے. ملک دشمن گھناؤنے بدنما چہروں کو کسی بھی قیمت پہ روکا جائے گا.
کل کہا تھا کہ لڑائی میں شدت آنے والی ھے اور یہ لڑائی خونی بھی ہو سکتی ھے.. اندرونی ناکامی کی صورت میں امریکہ انڈیا کو بھی استعمال کر سکتا ھے. جنگ بھی چھیڑی جا سکتی ھے. بغض عمران میں اندھی قوم یہ اندازہ ہی نہیں لگا پا رھی کہ مسئلہ صرف عمران خان نہیں. اصل مسئلہ پاکستان کی سلامتی اور اس کا فیوچر ھے اصل مسئلہ سی پیک گوادر ھے.
یہ عمران بچانے کا وقت نہیں... ملک بچانے کا وقت ھے.
اللہ آپ سب کا حامی و ناصر ہو.🇵🇰🇵🇰🇵🇰


Who is online

Users browsing this forum: No registered users and 1 guest